آپ نے یقینا اس سے پہلے بھی انٹرنیٹ کا استعمال کسی نا کسی طرح کیا ہوگا ۔آپ اپنے پسندیدہ براؤزر میں مختلف ویب سائٹ کھولے ہوگے، خریداری کی ہوگی اور دوستوں کے ساتھ انٹرنیٹ پر گپ شپ بھی کی ہوگی۔ غرض کہ آپ کسی نا کسی درجے انٹرنیٹ کا علم رکھتے ہیں ۔
ویب کی تھوڑی سی تکنیکی معلومات حاصل کر لینا ہمارے لئے بہتر ہے۔
ویب ایک ہائپر ٹیکسٹ انفارمیشن سسٹم ہے۔
کراس پلیٹ فارم مطلب مختلف قسم کے آلات موبائل ،کمپیوٹر،سمارٹ ٹی وی وغیرہ کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تقسیم شدہ distributed
متحرک Dynamic
مختلف ٹیکنالوجی سے مل کر بنا ہے
Interactive ہے۔
ویب براؤذر Web Browser
ویب براؤذر کا اہم مقصد سرورسے معلومات حاصل کرنا ،سرور کو درخواست request بھیجنا اور حاصل شدہ صفحات کو مناسب طریقے سے ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ ویب براؤذر آپ کے کمپیوٹر میں موجود دستاویز کو بھی ظاہرdisplayکر سکتا ہے۔ ویب سائٹ بنانے میں درکار سوفٹ ویئر ہے۔ اس کورس میں ہم Chrome Browserاستعمال کریں گے۔ آپ کروم براؤزر کی ویب سائٹ سے اسے حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹیکسٹ ایڈیٹر کا استعمال کوڈ لکھنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ آپ کمپیوٹر میں موجود نوٹ پیڈ کی مدد سے بھی کوڈ لکھ سکتے ہیں ۔لیکن آج کل بہت بہترین کوڈ ایڈیٹر موجود ہیں جو کوڈ لکھنے میں اور لکھائی میں ہونے والی غلطیاں ڈھونڈنے Debugging میں بہت مدد کرتے ہیں ۔استعمال میں آسان ہونے کے علاوہ مفت میں بازار میں دستیاب ہیں۔اس کورس میں ہم سبلائم ٹیکسٹ ایڈیٹر Sublime Text Editorکا استعمال کریں گے۔
اوپر بیان کردہ دونوں ہی سوفٹ ویئر مفت ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ شروعاتی دنوں میں ہمیں کسی اور قسم کے سوفٹ ویئر کی ضرورت نہیں ۔اب کچھ اہم ذرائع جہاں سے آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں بیان کئے گئے ہیں ان سے فائدہ حاصل کریں
keybr.com ٹائپنگ سیکھنے کے لئے۔
w3schools.com کوڈنگ کے معیار Standardکو برقرار رکھتی ہے۔